نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم تے ہوئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں قیام و طعام کی غرض سے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا اور فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا ۔

پرس میں کل آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے ۔یاد انے پر انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا ۔ اطلاع پاتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے پرس کی تلاش شروع کر دی ۔

کافی تگ و دو کے بعد پرس تلاش کر لیا گیا جس کی اطلاع مالک کو کر دی گئی ۔پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات ، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے تین پرائز بانڈ موجود تھے، باحفاظت پرس ملنے پر متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ فیملی سروس ایریا میں کھانے کے لیے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More