جرمن باشندے نے 29 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی 217 ویکسین لگوائی

ہم نیوز  |  Mar 06, 2024

جرمنی میں ایک 62 سالہ شخص کے انکشاف نے طبی ماہرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ 

محققین کے مطابق جرمن باشندے نے ذاتی وجوہ کی بنیاد پر 29 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی 217 ویکسین لیں۔ اس کے باوجود اسے کسی بھی نوع کے منفی اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

متقین نے بتایا کہ 8 مختلف کورونا ویکسین کی 134 خوراکیں لینے کی باضابطہ تصدیق ہو چکی ہے، محققین کی جانب سے اس شخص کے خون کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

فارمیسی ایکٹ کیخلاف سازش ناکام بنائیں گے، پرو فیسر اسحاق میو

ڈاکٹر شوبرکا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ویکسین لینے پر بھی جسم پر منفی اثرات مرتب نہ ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کورونا ویکسین بہت حد تک برداشت کی جاسکتی ہے۔ متعلقہ شخص کامدافعتی نظام کسی بھی نقص کے بغیر کام کرتا ہوا پایا گیا۔

معروف جریدے لانسیٹ انفکیشن ڈزیزز میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمن باشندے میں کورونا وائرس کی علامات کبھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں اوراس نے کبھی کسی سائیڈ ایفکیٹ کی شکایت بھی نہیں کی۔

وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی

یونیورسٹی آف ارلنگن نیورمبرگ کے محققین کے مطابق جرمن علاقے میگڈنبرگ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے خالص ذاتی وجوہ کی بنیاد پر کورد نا ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More