یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

یوکرین نے روسی صدر کی جانب سے پیش کردہ امن مذاکرات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی تجویز اہمیت کی حامل نہیں، ولادیمیر پیوٹن حقیقت کا جائزہ لینے سے انکاری ہے۔

روسی قیادت جانتی ہے کہ یوکرین یہ تجویز قبول نہیں کرے گا، مشرقی علاقے سے یوکرینی فوج کا انخلا ممکن نہیں، یوکرین اپنے علاقے کبھی روس کے حوالے نہیں کرے گا۔

الجزائز کی 130 سالہ خاتون معمر ترین حاجی بن گئیں

واضح رہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زلنسکی کو مذاکرات کی مشروط دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرینی صدر اگر بات چیت سے جنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو نیٹو ممبر شپ کے دعوے سے دستبردار ہو اور مشرقی علاقے سے فوج واپس بلائی جائے۔

ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ ڈونیٹسک، لوگانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا سے مکمل فوجی انخلا ہی جنگ بندی کا باعث بن سکتا ہے، روس یوکرین میں جنگ صرف اسی صورت میں ختم کرے گا جب کیف اپنے نیٹو کے عزائم کو ترک کرے اور مغربی پابندیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More