باسمتی چاول، دال مسور کی قیمتو ں میں کمی، پیاز، ٹماٹر اور آلو مہنگے

ہم نیوز  |  Jun 21, 2024

ہفتہ وار بنیادوں پر باسمتی چاول، دال مسور کی قیمتو ں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز، ٹماٹر اورآلو مہنگے ہو گئے۔

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.94 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.44 فیصد، 1.20 فیصد، 1.11 فیصد اور0.69 فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More