سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست قاضی محمد سلیم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا، اب انتخابی نشان واپس کیا جائے،انتخابی نشان کی واپسی کے بعد آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کو متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں،درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 1 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More