مریم نواز کو بولنے نہیں دیا تو اپوزیشن بھی نہیں بول سکے گی، عظمی بخاری

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جائے گا تو اپوزیشن بھی بات نہیں کر سکے گی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پر ردعمل میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اپوزیشن غنڈہ گردی کر کے ہمیں نہیں ڈرا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن ہمیں آئین و قانون کے بھاشن دے رہی ہے جبکہ پرویز الہی کے دور میں اپوزیشن کو مار پڑوائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے، شبر زیدی

بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کو گھر پر بیٹھ کر ضمانتیں ملتی تھی۔ انہوں نے توشہ خانہ سے فائدہ لیا اور ملنے والے تحفوں کو فروخت کیا۔ سابق وزیر اعظم نے گھڑی اور دیگر سامان بیچا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا تھا۔ ان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن کسی نے 9 مئی نہیں کیا۔ نواز شریف کو قید کیا گیا لیکن کسی نے 9 مئی نہیں کیا تھا۔ سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشتگردی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More