کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی۔
شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 جون کو ہیٹ اسٹروک سے یہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
واضح رہے کہ شہرِ قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔