ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے تو کیا یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،عزمِ استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کے کے تحفظات دور کیے جائیں گے،دہشت گردی کے خاتمے تک معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

مزید بتایا کہ اس معاملے پر اگر ہوسکا تو آل پارٹیزکانفرنس بھی بلائی جاسکتی ہے،بیرونی سرمایہ کاری کیلئے لازمی ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو، آپریشن سے متعلق معاملات ایوان میں لے کر آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی انقلاب اور بدلے کی سیاست نہ کریں، خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو مشورہ

بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بغیر جواز کے جیل میں رکھنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق فیصلہ عدالت نے کرناہے۔

مزید کہا کہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کی بات کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More