ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکہ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

بارباڈوس: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں امریکہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 46ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 128 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔ امریکہ کے وکٹ کیپر اینڈرائز گوس نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

نیتش کمار نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ ہرمیت سنگھ اور سوربھ نیٹرا اولکر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

آندرے رسل اور روسٹن چیز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتانی کے فرائض رومن پاول سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، جونسن چارلس، نکولس پورن، روسٹن چیز، آندرے رسل، شرفین رتھرفورڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈکیش موتی اور عبید مکائے شامل تھے۔

امریکی اسکواڈ

امریکی ٹیم کی قیادت آرون جونز کر رہے ہیں۔ علی خان، کورے اینڈرسن، اینڈرائز گوس، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، نوستش کینجنگ، نتیش کمار، سوربھ نیٹراوالکر، سٹیون ٹیلر اور شیڈلے وین ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More