نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو گیا ہے ، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے، امپورٹڈ کنگے، نقلی بال کلپ اور بالوں کی دیگر اشیا پر ڈیوٹی 40 فیصد کر دی گئی۔

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا

اس کے علاوہ امپورٹڈ پرفیوم اور اسپرے پر 20 فیصد ، امپورٹڈ گھڑیوں، اسٹاپ واچ اور پاکٹس واچ پر 30 فیصد جبکہ امپورٹڈ سن گلاسز پر بھی ڈیوٹی 30 فیصد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کےعام پیکٹ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا ، موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 سے 25 فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More