بلوچستان: آواران میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے مزید چار بچے بھی ڈوب گئے

اردو نیوز  |  Jul 03, 2024

بلوچستان کے ضلع آواران میں پانی میں ڈوبنے کے باعث پانچ بچے ہلاک ہو گئے۔لیویز کنٹرول آواران کے انچارج منظور احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ آواران کے نواحی علاقے جھاؤ کے علی محمد گوٹھ میں بدھ کو پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’مقامی ٹھیکیدار نے شانک ندی میں سڑک کی تعمیر کی غرض سے گڑھا کھود رکھا تھا جس میں ندی کا پانی جمع ہوگیا۔‘

’اس گڑھے میں جمع ہونے والے پانی میں بچے نہا رہے تھے کہ اس دوران ایک بچہ ڈوب گیا جسے بچانے کی کوشش میں باقی چار بچوں کی بھی جان چلی گئی۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’بچوں کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان بچوں کی عمریں چھ سے 12 سال کے درمیان ہیں جن میں چار بچیاں جبکہ ایک بچہ ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More