"میرا اصل تعلق فیصل آباد سے ہے لیکن فلموں میں آنے سے پہلے ہی میرے گھر والے لاہور منتقل ہوگئے تھے"
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ریشم کا جنھوں نے مذاق رات میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کی. دہائیوں سے ریشم کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے.
ریشم نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے پہلے انہیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور ان ان کا اصل نام صائمہ ہے.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریشم نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر میرے پہلے ڈرامے کے نشر ہونے سے پہلے ہی میری بڑی بہن نے کافی سوچ و بچار کے بعد مجھے ریشم نام دیا.