پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردیدمحسن نقوی نے کہا کہ تمام ادارے ایک ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کرائیں گے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ امید ہے کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہوگی۔
اس حوالے سے آئی بی سی سی اور تعلیمی بورڈز صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر سکولوں اور کالجوں میں کرکٹ گراؤنڈز تیار کریں گے۔ ٹورنامنٹس کا آغاز ضلع کی سطح سے شروع ہو گا پھر ڈویژن ۔صوبائی، اور آخر میں قومی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پی سی بی اعلی تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ مین اور کیوریٹرز کو مفت تربیت دے گا۔ پی سی بی ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے آفیشل ایمپائرز، اسکوررز اور دیگر ضروری اسٹاف فراہم کرے گا۔