ضلع خیبر: پاکستانی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 12 عسکریت پسند ہلاک

اردو نیوز  |  Aug 30, 2024

پاکستان فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں 12 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 اگست سے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ وادی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر اںٹیلیجنس آپریشنز جاری ہیں۔

’28 اور 29 اگست کی درمیانی شب ہمارے سپاہیوں کی خوارج کے مقامات پر ان سے مڈبھیڑ ہوئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’یہ آپریشنز فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بڑا دھچکا ہیں۔ اور ابھی تک 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور 14 شدید زخمی ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک خفیہ معلومات کی بنیاد پر اںٹیلیجنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More