بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب ختم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے سفارتکار راجیو سیکری کی کتاب “اسٹریٹجک کننڈرمس: ری شیپنگ انڈیاز فارن پالیسی” کے اجرا کے دوران پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں اور جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے۔ میرے خیال میں آرٹیکل 370  سے یہ معاملہ ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد کیا اب ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات پر غور کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچا دی

جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا اور اب ہم رد عمل دیں گے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ منفی یا مثبت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے افغانستان سے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی والے افغانستان سے بہتر آج کا امریکہ کی موجودگی کے بغیر والا افغانستان ہے۔ ہمیں اس بات کی تعریف کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More