پاکستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے اور بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ ان میں بچوں کی تعداد 49 لاکھ 72 ہزار 949 اور بچیوں کی تعداد 58 لاکھ 1 ہزار 941 ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں سے 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

اسی طرح ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں۔ ان میں طلبا کی تعداد 23لاکھ 6 ہزار 8 سو 82 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔

وزات تعلیم کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں، ان میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More