بھارتی اداکار اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کو ایک بار پھر سے محبت مل گئی۔
سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سے طلاق کے دو سال بعد نیا پیار ملنے کی خبروں نے مداحوں کو قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان اور سیما خان نے 24 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد 2022 میں باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کر کے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
مگر اب طلاق کے دو سال بعد ایسا لگتا ہے کہ سہیل خان کو نیا پیار مل گیا ہے۔
دراصل پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سہیل خان کو ایک لڑکی کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ وہ لڑکی سہیل خان کی گرل فرینڈ ہے۔
بہرحال ابھی تک اس موضوع پر نہ تو اداکار کی جانب سے کوئی تصدیقی بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی ویڈیو میں موجود کی طرف سے۔