اینکر اور معروف پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی ان دنوں اپنی دوسری شادی کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے اور اب انہوں نے اپنی دوسری شادی کے پس پردہ جذباتی وجوہات بیان کی ہیں۔
ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کینسر کے باعث وفات پا گئی تھیں، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’اللہ میری پہلی بیوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کی تصویریں عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ میری مرحومہ بیوی ایسا نہیں چاہتی تھیں۔ ہم نے خود کو ہمیشہ عوامی نمائش سے دور رکھا۔ لیکن آج میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کر رہا ہوں کیونکہ لوگ میرے فیصلے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’دوسری شادی کا فیصلہ میرے لیے نہایت مشکل اور ناگزیر تھا۔ میری پہلی بیوی کی وفات کے بعد، میں نے ایک دوست، بچوں کی ماں، محبت، اور دعاؤں کا ذریعہ کھو دیا تھا۔ میرے بچے چھوٹے تھے، اور میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ بھی میری طرح ماں کے بغیر زندگی گزاریں۔‘
ارشاد بھٹی نے بتایا کہ ان کے گھر کو ایک دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کی ضرورت تھی۔ سابقہ اداکارہ سما راج، جو ان کی قریبی دوست تھیں، ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اگرچہ وہ کبھی ان سے شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، لیکن ان کے بچوں کی سما راج کے ساتھ قربت اور ان کی حیرت انگیز شخصیت نے یہ فیصلہ آسان بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سما راج ایک مذہبی رجحان رکھنے والی اور بہترین خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ارشاد بھٹی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں اور ن کے اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ارشاد بھٹی اپنے یوٹیوب چینل پر 590,000 سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ مقبول یوٹیوبر بھی ہیں اور ان کے تجزیے اور بلاگز کو بڑی تعداد میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔