وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی”چارٹر آف پارلیمنٹ” کی تجویز کی حمایت کردی

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی ٰوہاب شامل تھے،ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کی ایوان میں “چارٹر آف پارلیمنٹ” کی تجویز کو سراہا،انہوں نے کہا چارٹر آف پارلیمنٹ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہو گی۔

زم ایفرو ٹی 10 لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پیپلز پارٹی وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ،پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعتماد کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More