گوگل میں اب اے آئی تصاویر کو شناخت کرنا آسان ہو جائے گا

سچ ٹی وی  |  Sep 19, 2024

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تصاویر کی شناخت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ نیا فیچر آئندہ چند ماہ میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گا اور اس نئے فیچر کو کولیشن فار کنٹینٹ پرووینس اینڈ اتھنٹیسیٹی (C2PA) کی مدد سے تیار کیا جا رہا ہے جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تصویروں کی شناخت کے لیے مشہور سب سے بڑے گروپس میں سے ایک ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت اے آئی سے بنی یا ایڈٹ کی گئی تصاویر پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو ان کی حقیقت کا علم ہو سکے لیکن یہ لیبل تصویر کے اوپر نہیں لگایا جائے گا بلکہ ’اباؤٹ دِس امیج فیچر‘ کا آپشن دیا جائے گا جس پر کلک کرنے سے صارفین کو تصویر کی حقیقت کے بارے میں معلومات مل جائیں گی۔

واضح رہے کہ سی 2 پی اے کو بنانے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ مواد کے لیے ایک نیا اسٹینڈرڈ قائم کرنا اور گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

گوگل، ایمازون، مائیکرو سافٹ، ایڈوب، آرم، اوپن اے آئی، انٹیل اور ٹروپک سمیت تقریباً دنیا کی تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ہی سی 2 پی اے کی حمایت کی ہے لیکن اسے اپنانے کی رفتار تھوڑی سست رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More