پاکستان 14 درجہ بہتری کیساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا۔

اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا اور 14 درجے بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

بائی فیشل سولر پینلز روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں

دستاویزات کے مطابق 2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپرآگیا ہے جب کہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبرپرتھا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو میں بھی بہتری آئی ہے اور ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر0.49 پرپہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی14 درجہ بہتری ہوئی۔ ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکرگزارہیں، شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ای گورنمنٹ کے لیے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کرداربھی قابل تحسین ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More