الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرار دیا۔

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں ، چیف جسٹس

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹریبونل تعینات کر دیا تھا، پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More