چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی آئی سی سی کو عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی

اردو نیوز  |  Sep 20, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔

جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کا انعقاد پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

’تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔

آئی سی سی کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفد میں آئی سی سی کی سینیئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خا، ۔سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکربراڈ کاسٹ اور کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ خالد محمود، ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان مسعود بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More