پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ: ڈپٹی کمشنر 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں، ہائیکورٹ

اردو نیوز  |  Sep 20, 2024

لاہور میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کریں۔

جمعے کو لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

چیف سیکریٹری پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس طارق ندیم کا کہنا تھا کہ ’یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، آج جو اقتدار میں ہیں، ماضی میں حزب اختلاف میں تھے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر 15، 20 روز بعد اس طرح کی کوئی نہ کوئی رٹ دائر ہو جاتی ہے۔ کیا بہتر نہیں ہو گا کہ ہر ضلعے میں جلسے کے لیے ایک جگہ مختص کر دی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، نیا ریکارڈ قائم ہو گیاپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے آئی ہے اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

جمعے کو سامنے آنے والی س تیزی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی عالمی مالیاتی ادارے سے مثبت بات چیت اور دوست ممالک کے تعاون کے اثرات ہیں۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں جمعہ کے روز پہلے سیشن میں 834 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 82 ہزار 294 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سٹاک بروکرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران یہ تاریخی سطح 82 ہزار 372 پوائنٹس تک بھی پہنچی۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن پہلے سیشن کے دوران یہ تیزی نمایاں رہی ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More