وزیر اعلیٰ پنجاب نے بے روزگار افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

سچ ٹی وی  |  Sep 23, 2024

پنجاب میں بے روزگار کو اپنا روزگار فراہمی کرنے کے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پرصوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،عملدرآمد کے لیےایم این اے ملک افضل کھوکھر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق روزگار کی فراہمی کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ریڑھی بازار لگوانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر کو کمیٹی کا کنوینئر بنا دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری بلدیات ، ایڈشنل آئی جی ٹریفک ، اسپیشل سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی ممبران میں شامل ہیں ۔ضرورت کے مطابق ایک اور افسر بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کمیٹی کے ماتحت ہر ضلع میں سب کمیٹی متعلقہ ڈی سی کے ماتحت تشکیل دی جائے گی ۔ہر ضلع میں ریڑھی بازار لگانے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے ۔ پہلے سے موجود ریڑی بازاروں میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ریڑھی بازاروں کے انعقاد سے منسلک اضافی احکامات متعلقہ کمیٹی کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More