آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، لارجر بینچ تشکیل

سچ ٹی وی  |  Sep 23, 2024

سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس کے لیے بھی پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، آڈیو لیک کیس کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، آڈیو لیک کیس کے بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جسٹس منیب اخترکو آڈیو لیک کیس میں ان کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2022 کو صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے قرار دیا تھاکہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا تھا۔ اس معاملے پر نظرثانی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More