پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعود عرب کے تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 دنیا بھر کیلئے مثالی نمونہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے سیرینہ ہوٹل میں سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی پر تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک میں عوامی سطح پر رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخ میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیںؤ۔ وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیرقیادت سعودی عرب ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ جبکہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، کلچر، تعلیم، دفاع اور تجارتی تعلقات ہیں۔ مشکل وقت میں مدد پر پاکستان کے عوام سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی کی۔ یہ ترقی شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کے باعث ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جرات مندانہ اقدامات ملک کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ سعودی عرب کا وژن 2030 دنیا بھر کے لیے مثالی نمونہ ہے۔ اور آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لیے پوری قوم مشکور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More