مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد نہیں تحریک انصاف اہل ہے ، جسٹس یحییٰ کا اختلافی نوٹ

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کا 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس یحییٰ کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں اس کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستوں کے لیے اہل ہے، الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر 7 روز میں فیصلہ کرے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا دوبارہ جائزہ لے، 3 جون سے کیس چل رہا تھا، پی ٹی آئی نے 26 جون کو فریق بننے کی درخواست دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More