لاہور ، گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

لاہور میں آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے ایک شہری ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ جس پر ڈیفنس تھانے میں وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یوگنڈا: صدر مملکت کی توہین کرنے پر ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا

لاہور پولیس نے ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا اور اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More