کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف کارروائیاں، گلشن حدید لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

ہماری ویب  |  Sep 24, 2024

23ستمبر، 2024: کے۔ الیکٹرک نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے بعد گلشن حدید فیز 2 اور فیز 2 ایکسٹینشن کو بجلی فراہم کرنے والی پانچوں 11kv کی ڈسٹری بیوشن لائنوں کو لوڈ شیڈ فری قرار دینے کے ساتھ علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب علاقائی پروفائل میں بہتری آتی ہے تو لوڈشیڈنگ دورانیہ میں نمایاں کمی یا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔ جنوری 2024 سے اب تک کمپنی نے متعلقہ علاقوں میں 27 کنڈا ہٹاؤ مہم کے دوران حفاظتی پیرامیٹرز پر سمجھوتہ کرنے والے ہزاروں غیر قانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا ہے۔

کے۔ الیکٹرک کے ترجمان نے اس سنگ میل کے حصول میں علاقے کے معززین اور منتخب نمائندوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک کمپنی نے شہر میں 16,000 کنڈا ہٹاؤ مہم چلائیں اور 210,000 کلوگرام کنڈوں کو کے۔ الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹایا۔

کنڈا ہٹاؤ مہم کے ساتھ کمپنی نے قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول کے لیےمیٹرز بھی نصب کیے۔ یہ اقدام کے۔ الیکٹرک کو علاقے میں بجلی کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کے قابل بناتا ہے اور اب یہ علاقہ بھی اُس 70 فیصد نیٹ ورک میں شامل ہوگیا ہے، جسے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کے۔ الیکٹرک نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور یوٹیلیٹی بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کو بقایا جات اور بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ رہائشیوں کے تعاون کے بغیر کسی بھی علاقے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ہم شہر بھر میں اسمارٹ میٹرز کے ذریعے ڈسٹری بیوشن نقصانات کا جائزہ لیتے اور ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے بجلی کی چوری کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صارفین، معززین اور علاقے کے منتخب نمائندوں سے کنڈوں کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے پاور یوٹیلیٹی سے تعاون کی اپیل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More