شاداب خان کو کس معروف ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟

سچ ٹی وی  |  Sep 25, 2024

پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راؤنڈر شاداب خان ان سے بات کیا کرتے تھے اور میں نے خود شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ’ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، اگر آپ کا کرش کسی اور سے شادی کرلے تو ایسے ہی ہوتا ہے‘۔

شاہ تاج نے بتایا کہ’ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کر سکتا‘۔

ٹک ٹاکر نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے‘، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ ’لعنت ہو شاداب تم پر تم نے شادی کرلی‘۔

یاد رہے کہ ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس کے بعد شاہ تاج کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More