پاکستان ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا

اردو نیوز  |  Sep 25, 2024

پاکستان نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ میں سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان نے بدھ کو اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے دو گول سکور کیے جبکہ طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔

پہلے ہاف کے احتتام تک پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔

 سری لنکن ٹیم نے 76 ویں منٹ میں کھیل کا اپنا واحد گول کیا۔ پاکستان کا پانچواں سکور’اون گول‘ کی صورت میں ہوا۔

گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا تھا۔(فوٹو: پی ایف ایف)

دوسری جانب سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پاکستان سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا اور نیپال آمنے سامنے ہوں گے۔ 

دونوں سیمی فائنل مقابلے 28 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

قبل ازیں گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا تھا۔

میچ کے فل ٹائم کے احتتام تک پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی تاہم انجری ٹائم میں ہوم گراؤنڈ پر بھوٹان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کیا۔

پاکستان نے  پہلے میچ میں نیپال کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ (فوٹو: پی ایف ایف)انجری ٹائم میں بھوٹان نے دو گول کرکے نہ صرف میچ برابر کیا تھا بلکہ پاکستان کو یقینی فتح سے بھی محروم کردیا تھا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو0-1 سے شکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستانی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More