نکولس پوران کا ٹی 20 کرکٹ میں بڑا عالمی ریکارڈ

سچ ٹی وی  |  Sep 25, 2024

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

نکولس پوران ایک کلینڈر ایئر میں ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں سر انجام دیا۔

اس سے قبل ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ انکے ہم وطن کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 36 ٹی 20 اننگز میں 135 چھکے لگائے تھے لیکن پوران نے جاری سی پی ایل میں انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

نکولس پوران نے 2024 میں اب تک 63 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 151 چھکے مارے ہیں جو دنیا میں کسی بھی بیٹر کے ایک سال میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں نکولس پوران ٹریننگ سے واپسی پر کار حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹانگوں پر چوٹ آئی تھی اور وہ کئی ماہ تک کرکٹ سے دور رہے تھے اور اس وقت ان کی عمر صرف 19 سال تھی۔

نکولس پوران جاری کیریبین پریمیئر لیگ 2024 میں صرف سات میچز میں 275 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے لیے ابتک 21 چھکے لگاچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More