پنجاب میں قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا: مریم نواز کا علی امین گنڈا پور کو پیغام

اردو نیوز  |  Sep 25, 2024

پنجاب کی وزیراعلٰی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے جس ہسپتال میں جاتی ہیں وہاں خیبر پختونخوا کے مریض ملتے ہیں۔

بدھ کو فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرعلٰی نے کہا کہ ’بچوں کی ہارٹ سرجری کا پروگرام شروع کیا، ایک ہفتے میں 100 سے زائد آپریشن کیے جن میں خیبر پختونخوا سے بھی بہت سے مریض تھے۔‘

انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجائے اس کے کہ ’آپ کی توجہ صحت کا نظام بہتر کرنے اور مہنگائی کم کرنے پر ہو، اپنے سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’ٓآپ جس کو نعرہ لگانا ہے ضرور لگائیں مگر ایک بار ضرور سوچیں کہ یہ چیز اس ملک کو کہاں لے کر جائے گی۔‘

پنجاب کی وزیرعلٰی نے کہا کہ ’میں بھی بھڑکیں لگانے والوں میں سے ہو جاؤں تو کہوں گی کہ فلاں صوبے میں جا کر جلسہ کرنے لگی ہوں۔ فلاں صوبے میں جا کر جلاؤ، گھیراؤ کرنے لگی ہوں، یہ تو بہت آسان کام ہے۔‘

مریم نواز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لاہور کے قریب جلسہ گاہ کی جانب جانے والی سڑک پر اے کے 47 رائفل سے گاڑی کے شیشے توڑنے کے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب میں قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔‘

انھوں نے نو مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ باہر نکلو اور آگ لگا دو، لیکن ایک وزیراعلیٰ ہے جو خود کسی دوسرے صوبے میں حملہ آور ہو اور لشکر لے کر آ جائے اور پنجاب کی حدود میں خود اے کے 47 ہوا میں لہرائی اور ایک بے چارے کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے چلے ہو، یہ مریم نواز نہیں ہونے دے گی۔‘

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجاجائےگا یا نہیں؟

Caption

بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے نواز شریف، آصف علی ذرداری اور یوسف رضا گیلانی  کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت میں نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح  اور پلیڈر رانا عرفان جبکہ صدر مملکت کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی احتساب عدالت پیش  ہوئے۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیےتمام فریقین اس نقطہ پر متفق ہیں کہ ریفرنس اِس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، جب یہ کیس آیا تھا تو اس وقت آصف علی ذرداری کو صدارتی استثنیٰ نہیں ملا تھا۔

بعد میں نیب کو ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق درخواست پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More