رائٹ سائزنگ ،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے 48 عارضی ملازمین فارغ

ہم نیوز  |  Sep 25, 2024

رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پا کستان براڈکاسٹنگ کا رپوریشن نے  عارضی بنیادوں پر بھرتی 48ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

یہ ملازمین 2023سے ماہانہ یا 21روز کی بکنگ کی بنیاد پر بطور سب انجنیئر ‘آئی ٹی ٹیکنیشن ‘ اسسٹنٹ‘ ایل ڈ ی سی ‘ سیلز اسسٹنٹ‘اور دیگرعہدوں پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

یوٹیوب پریمیم کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

ڈپٹی کنٹرولر پرسانل جواد احمد قریشی نے ڈی جی کی منظوری کے بعد ان ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے یہ بر طرفیاں وزارت خزانہ اور اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔بر طرفی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More