آئی فون 16 میں کون سی بڑی خامی سامنے آگئی؟ جانیے

سچ ٹی وی  |  Sep 25, 2024

گزشتہ جمعے ایپل اسٹورز پر باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے آئی فون 16 میں صارفین کو مسائل کو پیش آنے لگ گئے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر آئی فون 16 پرو خریدنے والے متعدد صارفین نے شکایت کی کہ ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس میں اگر کیمرا بٹن کے ساتھ جگہ کو دبایا جائے تو فون کی ٹچ اسکرین ساکت ہو جاتی ہے۔

آئی فون 16 میں شامل کیے جانے والے نئے فیچر کے تحت کیمرا بٹن صارفین کو کیمرا ایپ کھولے بغیر تصویر کھینچنے اور ان کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

وہ صارف جس نے ریڈِٹ پر یہ تھریڈ شروع کی اس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی غلطی سے نئے کیمرا کنٹرول بٹن سے آگے کا حصہ چھو لے تو ہوم بار کے علاوہ پوری اسکرین ساکت ہوجاتی ہے۔ فون کا یہی ایک حصہ ہے جو مسئلہ کر رہا ہے۔

9 ٹو5 میک کے مطابق کیمرا بٹن کے قریب کا حصہ دبانے سے تمام قسم کے ٹیپس، سوائپس اور اسکرین پر کیے جانے والے دیگر امور وقتی طور پر رک جاتے ہیں۔ جو ممکنہ طور پر آئی او ایس میں پیش کیے جانے والے ریجیکشن الگوردم کا ضرورت سے زیادہ حساس ہونا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More