شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Sep 26, 2024

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کے 2 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلا دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہر چیز کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ میں بنگلا دیش جا سکوں، اگر ایسا نہیں ہوا تو کانپور میں بھارت کے خلاف میچ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا آخری میچ ہو گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بنگلا دیش میں شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈول ہے۔

37 سالہ شکیب الحسن نے 70 ٹیسٹ میچز میں 4600 رنز بنائے ہیں اور 242 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More