سرفراز احمد کی عمر بڑھ رہی ہے، دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے: ہیڈ کوچ

اردو نیوز  |  Sep 26, 2024

پااکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا قومی ٹیم میں مستقبل مخدوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بدھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ایک بیان میں سرفراز احمد کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کے روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آل راؤنڈر اورفاسٹ باؤلر عامر جمال اور بائیں بازو کے سپنر نعمان علی کی واپسی ہوئی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد جو ون ڈے چیمپئنز لیگ میں ٹیم ڈولفنز کے مینٹور ہیں، کی ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔

تاہم ون ڈے چیمپئنز لیگ کے ایلمینیٹر مرحلے میں لائنز اور سٹالنز کے میچ کے دوران جیسن گلیسپی نے اشارہ دیا ہے کہ سرفراز احمد کی عمر بڑھ رہی ہے انہیں دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد ہمیشہ ہی بہت اچھے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ہی ٹیم کی اچھے طریقے سے قیادت کی ہے۔‘

سرفراز احمد کی عمر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ ’لیکن ہم سب کو علم ہے کہ اب وہ روز بروز کوئی چھوٹے نہیں ہورہے، ہمیں اس امر کی ضررورت ہے کہ نئے آنے والوں کو موقع دینا چاہیے۔‘

اس کے علاوہ جب ہیڈ کوچ سے کامران غلام کے بارے میں پوچھا گیا کہ انہیں سکواڈ سے کیوں نکالا گیا تو اس کے ردعمل میں انہوں کامران غلام کی مقامی کرکٹ میں کارگردگی کو سراہا اور یہ بھی بتایا کہ پاکستان شاہینز کے ساتھ میں نے اسے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں پاکستان کے اعلان کردہ سکواڈ پر یقین کرنے کی ضرورت ہے۔‘

پاکستان کا سکواڈشان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More