پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، آں لائن ٹکٹوں کی فروخت آج ، پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا جبکہ کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More