ہماری ویب | Oct 03, 2024
معروف و لیجنڈری اداکار انجہانی دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے اپنی منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
سائرہ بانو نے منگنی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر دلیپ کمار کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، "محبت میں سوال نہیں کئے جاتے"۔
View this post on Instagram A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)
A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ، یہ جملہ میں نے اپنی فلم ’ہیرا پھیری‘ میں کہا تھا اور اب میں اس بات پر حیران ہوں کہ یہ جملہ کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ محبت یہ ہے کہ آپ کو اپنے محبوب پر اس قدر بھروسہ ہو کہ کوئی بھی سوال کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
سائرہ بانو نے مزید لکھا کہ، 2 اکتوبر 1966ء کا وہ خوبصورت دن جب میں نے اپنے سچی محبت دلیپ صاحب کے ساتھ اپنی زندگی کا سفر شروع کیا، تو اسکے بعد ان سے کبھی کوئی شکایت نہیں کی اور نہ ہی کوئی سوال کیا پھر چاہے حالات اچھے ہوں یا برے۔ میں نے صرف محبت کی اور محبت کی بنیاد پر ہی رشتہ قائم ہوا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More