شوہر سے کہتی ہوں پلیز گھر سے جاؤ۔۔ سوناکشی سنہا نے شادی شدہ زندگی سے تعلق کیا انکشاف کیا؟

ہماری ویب  |  Oct 03, 2024

"ظہیر کی سب سے اچھی عادت یہ ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ بہت سخی اور مہربان ہیں، وہ ہر شخص سے شفقت اور عزت سے پیش آتے ہیں، جو ایک انسان کی بہترین خوبیوں میں شمار ہوتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ان کی ایک عادت مجھے تھوڑا پریشان کر دیتی ہے، اور وہ یہ ہے کہ وہ بہت شور مچاتے ہیں۔ سیٹیاں بجاتے ہیں یا اچانک کوئی شور شروع کر دیتے ہیں، اور بعض اوقات جب آپ سکون چاہتے ہیں تو یہ سب بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ میں شائستگی سے انہیں کہتی ہوں، 'پلیز، گھر چھوڑ کر کہیں اور چلے جاؤ!'"

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کو تین ماہ گزر چکے ہیں، اور حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران سوناکشی نے اپنے شوہر کی عادات پر کھل کر بات کی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی اچھی اور بری عادات کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے، اور ان کی گفتگو نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

ظہیر نے جہاں سوناکشی کی تعریفوں کے پل باندھے، وہیں سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں اپنی پریشانی کا بھی اظہار کیا۔ ظہیر کا کہنا تھا کہ سوناکشی کی عاجزی اور سادگی ان کی پسندیدہ عادات ہیں، اور وہ وقت کی پابندی کی بھی قائل ہیں۔ لیکن کبھی کبھار دیر ہو جانا نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

سوناکشی نے بھی اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ظہیر کی سخی طبیعت بہت پسند ہے، وہ نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ اپنے آس پاس کے ہر شخص سے عزت اور محبت سے پیش آتے ہیں۔ لیکن ہنستے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ظہیر کی شور مچانے کی عادت کبھی کبھار ان کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔ سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بعض اوقات جب وہ سکون کی خواہاں ہوتی ہیں تو ظہیر اچانک سیٹیاں بجانے لگتے ہیں، اور پھر وہ شائستگی سے انہیں کہتی ہیں، "پلیز، گھر چھوڑ کر کہیں چلے جاؤ!"

سوناکشی اور ظہیر کی یہ گفتگو ان کی مضبوط بانڈنگ کو ظاہر کرتی ہے، اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات میں مزاح، محبت اور ایک دوسرے کی خوبیوں کا احترام کس قدر اہم ہے۔ دونوں نے سات سال کے ریلیشن شپ کے بعد شادی کی، اور اب وہ تمام منفی تبصروں اور تنقیدوں کو نظر انداز کر کے اپنی زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More