اداکارہ جویریہ سعود کا بڑا دعویٰ

سچ ٹی وی  |  Oct 03, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سُپر ہٹ ڈراموں کے او ایس ٹی لکھے مگر کسی نے کریڈٹ نہیں دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، کیریئر سمت مختلف امور پر بات چیت کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ سے کچھ نہیں مانگتی، جو میرے حق میں بہتر ہوتا ہے وہ اللّٰہ تعالیٰ خود دے دیتے ہیں۔

انہوں نے اس منطق کے پیچھے کا خیال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ اللّٰہ سے دنیاوی چیزیں مانگنے سے بہتر ہے اس سے اسی کو مانگ لو، اس دن کے بعد سے میں یہی دعا کرتی ہوں کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے بس جو حق میں بہتر ہے، جو میرے لیے منتخب کر دیا ہے وہ مجھے دے دیں، میں اس کی رضا میں خوش ہوں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انسان دوستوں کی جانب سے ملنے والے دھوکے سے ہی سیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دوستوں نے متعدد ڈراموں کے گانے لکھوائے مگر کبھی کریڈٹ نہیں دیا۔

جویریہ سعود کے مطابق گانے لکھوا کر کریڈٹ نہ دینے کے معاملات انتہائی چھوٹے ہیں، اس سے بڑے بڑے معاملات اور دھوکے بھی ہوتے ہیں لیکن میں نے ان کا ذکر نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان دوستوں سے ملنے والے دھوکے سے ہی سیکھتا ہے اور میں نے بھی سیکھا لیا ہے لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کہ مجھ سے گانے لکھوانے کے باوجود کریڈٹ کیوں نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More