اداکارہ حاجرہ یامین نے حالیہ انٹرویو میں جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی اور مختلف امور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کیا ہے۔
ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی اور اس سے منسلک منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی، شادی بعد کی بات ہے، پہلے کوئی ایسا انسان ملے جس کے ساتھ زندگی گزاری جا سکے۔
اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان اور چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس لیے اب جب کسی مرد سے ملتی ہوں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے صحیح رہے گا یا نہیں؟