نفرت نہیں محبت بانٹنے آیا ہوں۔۔ پاکستانی مداح اور پرچم کے احترام میں دھمکیاں ملنے پر دلجیت دوسانجھ نے بھارتیوں کو شٹ اپ کال دے دی! ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 04, 2024

"میں بار بار بول چکا ہوں کہ میں بھارت سے بے حد پیار کرتا ہوں، آئی لو مائی کنٹری انڈیا اور اس بات کو ثابت کرنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے کانسرٹ میں جو بھی آتا ہے، وہ میرے لیے قابلِ احترام ہے کیونکہ میں سب سے محبت کرتا ہوں۔ میرا ہر فین میرے لیے محبت کا محور ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہو، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں سب کا ویلکم کرتا ہوں۔"

دلجیت دوسانجھ کا انتہاپسندوں کو دو ٹوک پیغام: "محبت کی کوئی سرحد نہیں!"

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مانچسٹر کنسرٹ میں پاکستانی پرچم کو سلیوٹ کرنے اور ایک پاکستانی خاتون مداح کو تحفے دینے کے بعد شروع ہونے والے تنازعے پر بالآخر انتہا پسندوں کو کرارا جواب دے دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دلجیت نے اپنے مخصوص ہلکے پھلکے انداز کو ایک طرف رکھتے ہوئے پہلی بار سنجیدہ موڈ میں مداحوں اور ٹرولرز کو مخاطب کیا۔

دلجیت کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اور اس کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ہر فین، چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہو، ان کے لیے قابلِ احترام ہے۔ "سرحدیں سیاستدانوں نے بنائی ہیں، لیکن محبت ان تمام حدود سے بالاتر ہے،" دلجیت نے صاف الفاظ میں کہہ کر ہندو انتہا پسندوں کے تمام الزامات کا منہ توڑ جواب دیا۔

"آئرش ہو یا پاکستانی، ہر مداح کے لیے محبت"

دلجیت نے اپنے کنسرٹ میں موجود آئرش اور پاکستانی پرچموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شو میں ہر ملک سے لوگ آتے ہیں اور وہ سب ان کی محبت کے حقدار ہیں۔ پاکستانی مداح کو تحفے میں دیے گئے 'جورڈن شوز' اور احترام میں کیے گئے سلیوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ انتہا پسندوں نے اسے بھارت کے خلاف سازش بنا کر پیش کیا۔ لیکن دلجیت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کا ہر عمل صرف محبت اور احترام پر مبنی ہے، نہ کہ سیاست پر۔

"محبت بانٹنے آیا ہوں، تنازعے نہیں!"

دلجیت نے انتہائی دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو لوگ ان کی محبت کو سوالیہ نشان بنانا چاہتے ہیں، وہ سن لیں: "میری محبت بھارت سے بھی ہے اور ہر اس مداح سے بھی جو مجھے سننے آتا ہے۔ بات ختم!"

دلجیت کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر چھا گئے، جہاں ان کے پاکستانی مداح اور بین الاقوامی فینز ان کے دلیرانہ اور محبت بھرے جواب کی تعریف کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More