8 ہزار روپے میں بلیک مارکیٹ سے چاکلیٹ خریدتی ہوں۔۔ دبئی کی اس چاکلیٹ میں ایسا کیا خاص ہے؟ نادیہ خان نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Oct 04, 2024

"دبئی میں ایک چاکلیٹ ہے جو صرف وہیں ملتی ہے اور یہ ایک خاتون کا آئیڈیا ہے۔ اس نے چاکلیٹ میں مشہور میٹھا شامل کر دیا—کنافہ اور بکلاوا ڈال کر ایسی چاکلیٹ بنائی جو تین دن میں ایکسپائر ہو جاتی ہے، تو تین دن میں ہی ختم کرنی پڑتی ہے! میں اس چاکلیٹ کے لیے 8 ہزار روپے بلیک میں ادا کرتی ہوں، اور اس مہینے میں تو چار چاکلیٹس منگوا چکی ہوں۔ میرے کپڑوں کا بجٹ اسی چاکلیٹ پر جا رہا ہے!"

نادیہ خان کی دبئی کی "کنافہ چاکلیٹ" پر دیوانگی: کپڑوں کا بجٹ بھی گیا!

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی شو ہوسٹ نادیہ خان نے اپنی چاکلیٹ کی دیوانگی کا دلچسپ انکشاف کیا ہے! دبئی میں ایک خاص قسم کی چاکلیٹ کے لیے وہ ہزاروں روپے خرچ کر رہی ہیں، اور یہ چاکلیٹ کوئی عام نہیں، بلکہ اس میں مشہور مشرق وسطیٰ کی مٹھائیاں، کنافہ اور بکلاوا شامل ہیں۔

نادیہ خان نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاکلیٹ اتنی خاص ہے کہ صرف تین دن میں ایکسپائر ہو جاتی ہے، اور فریج میں رکھنے کے بعد لازمی ختم کرنی پڑتی ہے۔ ان کی دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ وہ 5 ہزار کی چاکلیٹ کو 8 ہزار روپے میں بلیک میں خریدتی ہیں، اور اس مہینے میں چار بار یہ چاکلیٹ منگوا چکی ہیں!

نادیہ خان نے بتایا کہ یہ چاکلیٹ ایک سمجھدار خاتون کا آئیڈیا ہے، جس نے معمولی چاکلیٹ کو کنافہ اور بکلاوا سے ملا کر ایسا منفرد ذائقہ بنایا کہ وہ دبئی کی مارکیٹ میں چھا گئی۔ یہاں تک کہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے بھی اپنی مخصوص چاکلیٹ اسی خاتون سے بنوائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین اس چاکلیٹ کے کاروبار میں بھی خاصی ہوشیار ہیں۔ وہ کھیپیوں سے ڈیل کرکے یہ چاکلیٹ 5 ہزار روپے میں خریدتی ہیں، پھر ڈیلیوری رائیڈرز کو 300 روپے دیتی ہیں، اور آخر میں اسے 8 ہزار میں بیچ کر خوب نفع کماتی ہیں۔ نادیہ خان نے مذاق میں کہا کہ ان کا کپڑوں کا بجٹ بھی اب اسی چاکلیٹ پر خرچ ہو رہا ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More