ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدگی سے لیں، سی آئی اے چیف نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 08, 2024

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن عسکری صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ ادارے ’’سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی‘‘ کے چیف ولیم برنس نے اپنے ملک اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

ولیم برنس کے بقول فی الحال ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے جس کے باعث کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سی آئی اے چیف نے مزید کہا کہ اسرائیل جوابی حملے کے لیے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے لیکن اس سوچ بچار کے باوجود وہ کوئی غلط قدم اُٹھا سکتا ہے اور پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی۔

ولیم برنس نے حماس اسرائیل مذکرات پر کہا کہ مذاکرات کاروں کو خطے میں طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر کڑے فیصلے لینا ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More