فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30ڈالر کی کمی آ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہو گئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More