کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حکومت نے گزشتہ کئی ماہ سے معیشت میں استحکام لانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملکی معیشت میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ معاشی اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا، وفاقی وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ اور ہم نے معاشی اصلاحات پر کام کیا جس کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں آئی ٹی سروسز میں ترقی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔ پچھلے 14 ماہ میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے اور آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں۔ ہم نے میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ خسارہ کم ہوا اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے جبکہ فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں۔ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More