سونا مسلسل تیسری بار سستا.. رواں ہفتے ہزاروں روپے کی کمی کے بعد 1 تولہ سستا کتنے کا ہوگیا؟

ہماری ویب  |  Oct 10, 2024

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 کم ہونے کے بعد آج بھی سونا مسلسل تیسرے روز سستا ہو گیا

آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی واقع ہوئی ہے.

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کک اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے. جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز کم ہو کر 2613 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ اس ہفتے فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کم ہوئی ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالرز فی اونس کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More