پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں آج پانچواں اور فیصلہ کن دن ہے، پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔
میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔
ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں، پاکستان کی جانب سے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز عامر جمال اور سلمان علی آغا نے کیا، جنہوں نے کل کھیل ختم ہونے پر بالترتیب 27 اور 41 رنز بنائے تھے۔
اس وقت عامر جمال 30 رنز اور سلمان علی آغا 47 رنز پر کھیل رہے ہیں، پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے اب بھی 106 رنز کی ضرورت ہے۔